• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کی ملاقات

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف سےایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ انہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کا موقع ملا، ملاقات میں پاکستان میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے کہا کہ اصلاحات پر مضبوط عمل درآمد سے معاشی استحکام برقرار رکھنے، اعتماد بحال کرنے اور پاکستان کی دوبارہ عالمی مارکیٹ تک رسائی میں مدد ملی ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنے سے معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید