آزاد جموں و کشمیر کونسل کی چار خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا، اسمبلی ارکان 12 اکتوبر کو ووٹ کاسٹ کریں گے، 4 منتخب اراکین کی مدت 19 ستمبر کو مکمل ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی یکم اکتوبر کو صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے، جبکہ 2 اکتوبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔
کاغذات مسترد ہونے یا اعتراضات کے خلاف 5 اکتوبر کو اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، جن پر 6 اکتوبر کو سماعت اور فیصلے ہوں گے۔
امیدوار 7 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے جبکہ حتمی فہرست 9 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔