• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضوان پر عائد الزامات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر سابق کرکٹرز کی سخت تنقید

اسلام آباد (قاسم عباسی) کر کٹر محمد رضوان پر عائد الزامات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر سابق کرکٹرز کی سخت تنقید، شعیب اختر کا کہنا تھا ٹھوس شواہد کے بغیر رضوان کو ہدف بنانا قربانی کا بکرا بنانے کے مترادف ہے۔ محسن خان نے کہا کہ فکسنگ اور جوئے کے غیر ثابت شدہ الزامات کھلاڑی کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ جنید خان کا بھی اظہار تشویش، رضوان کو اب تک کوئی تحریری الزام یا باضابطہ فرد جرم نہیں دی گئی۔ سابق کرکٹرز نے محمد رضوان کے خلاف الزامات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی اور سابق پاکستانی کپتان کے خلاف باضابطہ تحریری چارج نہ ہونے پر سوالات اٹھائے ہیں۔ یہ تنقید ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اب تک رضوان کی جانب سے کسی مخصوص قانونی یا معاہداتی خلاف ورزی کی عوامی طور پر نشاندہی نہیں کی گئی۔ سابق اسٹار کرکٹر شعیب اختر نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹھوس شواہد کے بغیر رضوان کو نشانہ بنانا ایک دیانت دار کھلاڑی کو غیر منصفانہ طور پر قربانی کا بکرا بنانے کے مترادف ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے کسی کھلاڑی کو جرم ثابت ہوئے بغیر طویل عرصے تک عوامی سطح پر رسوا کیے جانے پر سوال اٹھایا۔ سابق فاسٹ بولر جنید خان نے تحقیقات کے ذاتی اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس انکوائری کے باعث رضوان کو اپنی طے شدہ عمرہ ادائیگی کا سفر منسوخ کرنا پڑا۔ اسنمائندے نے مؤقف جاننے کے لیے تمام متعلقہ محکموں سے رابطہ کیا، تاہم کسی نے جواب نہیں دیا۔

اہم خبریں سے مزید