وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی نیویارک میں ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتِ حال پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے دونوں ملکوں کا قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔