پشاور(امجدصافی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 اور 10مئی 2023کو پشاور میں احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں وزیراعلی خیبرپختون خوا سہیل آفریدی ، سابق صوبائی وزراء کامران بنگش، تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم اور عامرچمکنی کو ملزمان نامزد کردیا گیا ہے۔