• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ وقف املاک کی 2 ارب روپے مالیت کی قیمتی جائیداد واگزار

کراچی(مطلوب حسین) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے متروکہ وقف املاک پر مبینہ طور پر غیر قانونی قبضے اور بھاری واجبات کے خلاف بڑا ایکشن کرتے ہوئے تقریباً 2 ارب روپے مالیت کی قیمتی جائیداد واگزار کرالی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مشترکہ کارروائی کے دوران بھیم پورا،نشتر روڈ کراچی میں واقع متروکہ وقف املاک نمبر LR-2/1/2کو واگزار کرایا گیا۔کارروائی کے نتیجے میں160 دکانیں اور 7گودام سیل کرکے قبضہ ETPB کے حوالے کردیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مذکورہ املاک کی مجموعی مارکیٹ ویلیو تقریباً 2 ارب روپے بتائی گئی ہے۔ مذکورہ جائیداد کے کرایہ داروں پر تقریباً 10 کروڑ روپے کے واجبات بھی واجب الادا تھے، جو ادا نہیں کیے گئے تھے۔ کارروائی کے بعد تمام املاک کو ضابطے کے مطابق سیل کرکے ETPB کے حوالے کردیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید