• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر رضا کیس کی کارروائی، جوڈیشل کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل کمیشن نے میر رضا کے اہل خانہ کی سینئر پولیس افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ روز کی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔جوڈیشل کمیشن نے اہل خانہ کی سینئر پولیس افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ایس ایس پی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں،بہانوں کے بغیر کوتاہیوں کا اعتراف اور شائستہ جوابات قابل ستائش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کےتحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ کمیشن کارروائی کے دوران سیکریٹری صحت طاہر سانگی، ڈی جی ہیلتھ شہریار میمن اور ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے بیانات قلمبند ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید