• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کا آن لائن جوئے اور غیرقانونی مالیاتی نیٹ ورک کیخلاف ایکشن، بڑی ٹرانزیکشنز پکڑی گئیں

کراچی( ثاقب صغیر )ایف ائی اے فیصل آباد زون کا آن لائن جوئے اور غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف ایکشن،بڑی ٹرانزیکشنز پکڑی گئیں۔حکام کے مطابق آن لائن جوے کے پلیٹ فارم انکوائری کے دوران U7777 Game , TD777,Game89,EPIWIN,B9 Game اور S9 Game سمیت متعدد آن لائن گیمنگ گیبلنگ پلیٹ فارمز کی نشاندہی ہوئی جہاں حقیقی رقم سے بیٹنگ اور بینک ٹرانسفر موبائل والٹس اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کی سہولت موجود تھی۔ 11 سنگل ممبر کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں 119.93 ارب روپے کا مجموعی کریڈٹ ٹرن اوور سامنے آگیا۔ 5 برانچ لیس کلیکشن اکاؤنٹس میں تقریباً 1 کروڑ 5 لاکھ ٹرانزیکشنز کے ذریعے 8.586 ارب روپے موصول ہونے کا انکشاف ہوا۔ آن لائن جوئے سے منسلک متعدد گیمنگ پلیٹ فارمز کی نشاندہی ہوئی۔ غیر قانونی رقوم کی منتقلی اور Layering کے شواہد سامنے آئے۔ ڈیجیٹل حوالہ/ہنڈی اور USDT/کرپٹو چینلز کے مبینہ استعمال کا انکشاف بھی سامنے آیا۔ ایف آئی اے نے 8ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ اور PPC کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ بینک و دیگر متعلقہ اہلکاروں کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔ مزید تفتیش ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد میں جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید