• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، شیریں جناح کالونی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار عبدالوہاب خٹک شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، اس دوران منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اہلکار شہید ہوا۔

کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی ہے۔ فوٹیج میں اہلکاروں کو موٹرسائیکل پر ملزمان کا انتظار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلیں۔

قومی خبریں سے مزید