کراچی(اسٹاف رپورٹر)گھارو گرڈ ٹرانسمیشن پر کے الیکٹرک کے طے شدہ تیکنیکی شٹ ڈاؤن کے باعث کراچی میں اتوار کو قریباً 30 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، پانی کی عارضی بندش سے بن قاسم، شاہ فیصل، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز میں پانی کی فراہمی جزوی متاثر ہوگی۔ ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق ہفتے کو گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے کے سبب شہر کو 620 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا، جب کہ واٹر کارپوریشن کراچی کو روزانہ قریباً 650 ملین گیلن پانی فراہم کرتا ہے۔