خانپور مہر (نامہ نگار )صحافی عظیم سیال کے اغوا پر سندھ، پنجاب قومی شاہراہ بند،صحافوں کا دھرنا ،گاڑی پنوعاقل کے علاقے سدوجا سے لاوارث حالت میں برآمد،وزیر داخلہ کا نوٹس،خانپور مہر سے تعلق رکھنے والے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر عظیم سیال کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب خانپور مہر سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے جبکہ صحافی کی گاڑی پنوعاقل کے علاقے سدوجا سے لاوارث حالت میں ملی ہے پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارنے رپورٹر کے مبینہ اغوا کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی پولیس کو واقعے کی شفاف اور جامع تحقیقات یقینی بنانے اور مغوی کی بحفاظت بازیابی بھی یقینی بنانے کا حکم دیتے واقعے کی تمام پہلوؤں سے جامع اور مؤثر تحقیقات کی ہدایت جاری کی ہیں۔ جبکہ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی ہے ۔ خانپور مہر میں میڈیا سینٹر کے صحافیوں اور شہریوں احتجاجی مظاہرہ کیا،اوباڑو میں نیشنل پریس کلب پر صحافی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔