• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی تقرری کا امکان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی تقرری کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی سی بی کی سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ سے بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارٹن گپٹل سے بھی پی سی بی کے مذاکرات جاری ہیں، شان ٹیٹ سے بولنگ کنسلٹنٹ جبکہ مارٹن گپٹل سے فیلڈنگ کنسلٹنٹ کی ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے بات چیت کی جا رہی ہے۔

شان ٹیٹ 23-2022ء میں 1 سال تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں، جبکہ کچھ عرصہ قبل تک وہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ کے لیے تینوں فارمیٹس میں مستقل کوچ کی ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے وقت نکالنا ممکن نہیں تھا، انہوں نے خاندانی مصروفیات کے باعث بنگلادیش ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا، اسی لیے اب انہیں کنسلٹنٹ کے طور پر شامل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کے ساتھ معاملات طے پانے کے قوی امکانات ہیں۔

ایشلے نوفکے کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے بولنگ کوچ کی تقرری کے لیے اشتہار دے رکھا ہے، جبکہ چند ہفتے قبل فیلڈنگ کوچ کے لیے بھی اشتہار جاری کیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید