اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) پیپرا نے سرکاری خریداری میں شفافیت کیلئے پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 منسوخ کر دیئے ہیں اورخریداری کے عمل کو مؤثر، منصفانہ اور شفاف بنانے اور سرکاری وسائل کے بہترین مالی استعمال کو یقینی بنانے کےلیےنئے پبلک پروکیورمنٹ رولز 2026 کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،نئے قوانین فوری طور پر نافذالعمل ہوگئے ہیں ،وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کی سفارش پر نئے قوانین کی منظوری دی، جن کے تحت پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 منسوخ کر دیے گئے ہیں،تاہم نئے قوانین کے نفاذ سے قبل شروع کیے گئے خریداری کے معاملات 2004 کے قوانین کے تحت جاری رہیں گے، تمام نئی خریداریوں کا عمل پبلک پروکیورمنٹ رولز 2026 کے تحت انجام دیا جائے گا۔پبلک پروکیورمنٹ رولز 2026سرکاری خریداری کے لیے ایک جامع فریم ورک فراہم کرتے ہیں۔