لاہور کے گنگا رام اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے کے کیس میں مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں لڑکی کے والد، بھائی اور بہن شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اہلخانہ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے کہا کہ 26 ستمبر کو اسے مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں ملزمان لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔