روس کے مشرقی علاقے میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
روسی حکام کے مطابق طیارہ ٹی یو 95 علاقہ آمور میں اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہوا۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پرواز کے دوران طیارے میں کوئی گولہ بارود موجود نہیں تھا۔
روسی میڈیا کے مطابق سابق سوویت یونین دور میں تیار ٹی یو 95 بڑا اسٹریٹجک بمبار طیارہ ہے۔