• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی کا شوکت یوسفزئی کا خط ڈسٹ بن میں پھینکنے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کا خط ملنے پر ڈسٹ بن میں پھینکنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کے خط میں کیا لکھا ہے؟ مجھے نہیں پتا، خط مجھے ملا بھی نہیں ہے اگر ملے گا بھی تو اسے ڈسٹ بن میں پھینک دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ 4 اکتوبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا، ہم اسلام آباد نہتے آئیں گے، جن کے ہاتھ میں نقصان پہنچانے والی چیز ہوگی، انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کریں گے۔

شوکت یوسفزئی نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو لکھے گئے خط میں قیادت سے لانگ مارچ منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔

پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات نے اپنے خط میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ اور پارٹی پر پابندی کے خطرے کا اظہار کیا ۔

انہوں نے لکھا کہ وفاقی حکومت کچھ ایشوز کو بنیاد بنا کر ایمرجنسی نافذ کرنا چاہتی ہے، افغانستان سے ممکنہ حملہ ایمرجنسی کا جواز بن سکتا ہے، وفاقی حکومت کے پی حکومت پر تعاون نہ کرنے کا بیانیہ بنا رہی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ پارٹی پر دہشت گردی کو سپورٹ کرنے کا الزام لگا کر پابندی اور صوبائی حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرونی خطرات اور دہشت گردی میں اضافے کے پیش نظر احتجاج ملتوی کیا جائے، بانی نے بھی ماضی میں ورکرز کی جانوں کے تحفظ کے لیے لانگ مارچ ختم کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید