حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ 49 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 30 ستمبر کےلیے مقرر کی گئی ہیں، اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔