• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین آباد ریسٹورنٹ پر فائرنگ کا واقعہ مبینہ بھتہ خوری کا شاخسانہ

کراچی(مطلوب حسین )حسین آباد طیبی ریسٹورنٹ میں 4روز قبل موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ کا واقعہ مبینہ طور پر بھتہ خوری کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے ،واقعے کی تفتیش اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کو منتقل کرنے کا فیصلہ ،تفصیلات کے مطابق عزیز آباد تھانہ کی حدود حسین آباد روڈ بلاک 3میں واقع طیبی ریسٹورنٹ پر 26 ستمبر 2026 کوشام 7 بجے کے قریب موٹر سائیکل سوار2 مسلح ملزمان نے ریسٹورنٹ کے فیملی ہال کی طرف فائرنگ کی جو ریسٹورنٹ کے دیوار اور شیشوں پر لگی ،پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 26/567 نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا تھا ،تاہم تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ واقعہ بھتہ خوری کا شاخسانہ ہے ،فائرنگ کے واقعے کے بعد مدعی مقدمہ کے بھائی کے موبائل نمبر پر ایک غیرملکی نمبر +639464361788سے 50لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا اور نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

ملک بھر سے سے مزید