اسلام آباد(تنویر ہاشمی )رواں سال قرضوں کی ادائیگی اور مالی خسارے کیلئے 28ہزار647 ارب روپے ضروریات کا تخمینہ لگایا گیا ،مالی خسارے کا تخمینہ 7020ارب روپے ہے،وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2026-27 کا سالانہ قرضہ لینے کا پلان مرتب کر لیا، خسارے کی فنانسنگ کیلئے ملکی قرضہ 6,046 ارب رہنے کا تخمینہ ، مختصر مدت کے ٹریژری بلز پر خالص اجرا ءکی بنیاد پر انحصار کم کیا جائیگا۔ رواں مالی سال بیرونی و اندرونی قرضوں کی ادائیگی اور مالی خسارے کو پورا کرنےکے لیے وفاقی حکومت کی مجموعی مالی ضروریات 28ہزار647ارب روپے کا تخمینہ ہے جو جی ڈی پی کا 20فیصد ہے جبکہ رواں مالی سال کا مالی خسارہ کا تخمینہ 7020ارب روپے ہے،وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2026-27 کا سالانہ قرضہ لینے کا پلان مرتب کر لیا۔