اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) وزارت خزانہ نے مقامی کرنسی بانڈ مارکیٹ کی ترقی کے لیے سٹریٹجک ایکشن پلان تیار کر لیا ،یہ منصوبہ آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے تعاون سے مکمل کیا گیا ،اس کے تحت مقامی کرنسی بانڈ مارکیٹ کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیاگیا ,مالی سال 2024-25 میں حکومت کی جانب سے لیے گئے 34ہزار 200ارب روپے کے مجموعی قرضے میں سے 91.6فیصد ملکی ذرائع سے حاصل کیا گیا۔