• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیس ایکس کی اسٹار شپ پرواز کے دوران پراسرار روشن شے نے ناظرین کو حیران کر دیا

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

اسپیس ایکس کی اسٹار شپ کی آزمائشی پرواز کے دوران خلاء میں نظر آنے والی ایک پراسرار روشن شے نے لائیو نشریات دیکھنے والے ہزاروں افراد کو حیران کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق اسٹار شپ کی پرواز کے دوران تقریباً 7 منٹ 55 سیکنڈ پر سوشل میڈیا صارفین نے خلائی جہاز کے پیچھے ایک ہلکی نیلی رنگت کی خم دار روشن لکیر دیکھی، جس کے سرے پر سفید روشنی نمایاں تھی۔

پراسرار شے کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جس کے بعد بعض صارفین نے اسے خلائی مخلوق کا جہاز قرار دینے کے قیاس آرائیاں شروع کر دیں، جبکہ کچھ افراد نے اسے ایک بڑے ’ایلین مدرشپ‘ سے تشبیہ دی۔

تاہم خلائی ماہرین اور شوقین افراد نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے اس منظر کی سائنسی وضاحت پیش کی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ روشن شے غالباً سپر ہیوی بوسٹر کے انجن بند ہونے اور علیحدگی کے بعد خلاء میں خارج ہونے والی باقی ماندہ گیس کا پھیلتا ہوا بادل تھا۔

خلاء کے انتہائی کم دباؤ والے ماحول میں گیس تیزی سے پھیلتی ہے اور سورج کی روشنی اس سے منعکس ہونے کے باعث یہ ایک غیر معمولی روشن اور پراسرار ساخت کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید