• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس اسکیم میں داخل نہ ہونے والے تاجروں کے خلاف کارروائی ہوگی: چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس اسکیم میں داخل نہ ہونے والے تاجروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں تاجروں پر ایک فیصد فکس ٹیکس اسکیم پر بحث کی گئی۔ 

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کمیٹی کو بتایا کہ ریٹیلرز اسکیم تاجروں سے مشاورت کے بعد لائی گئی، دکانداروں کے رجسٹرڈ نہ ہونے پر انفورسمنٹ اور جرمانے ہوں گے۔

چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اسکیم کی تشہیر ضروری ہے، ایک ماہ تک اسکیم کی مسلسل تشہیر کریں۔

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ ٹیکس اسکیم میں داخل نہ ہونے والے تاجروں کے خلاف کاروائی ہوگی، رجسٹریشن توقعات سے کم ہیں۔ تاجر سمجھتا ہے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے پر کچھ بھی نہیں ہوگا، اگر ماضی میں جاری کی گئی ٹیکس اسکیم میں جرمانے لگائے جاتے تو آج یہ نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ریٹیلرز کے لیے انتہائی آسان ٹیکس اسکیم متعارف کروائی،  تاجروں کی مشاورت سے ٹیکس اسکیم متعارف کروائی گئی،ریٹیلرز کی ٹیکس اسکیم میں نہ آنے کی دو وجوہات ہیں، تاجروں کا پہلے اعتراض تھا کہ ٹیکس اسکیم مشکل ہوتی ہے، تاجرکہتے تھے کہ ٹیکس زیادہ ہے، ان کے اعتراضات کو دور کر دیا ہے، جب تک یہ خوف ختم نہیں ہوگا تاجر ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرے گا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایک ماہ بعد بھی ہوسکتا ہے کہ یہی صورتحال ہو، ایک ماہ تک تاجروں کو دیکھیں گے کہ وہ ریٹرنز فائل کرتے ہیں یا نہیں، ریٹیلرز کو ماضی میں اتنی زیادہ مراعات نہیں دی گئی، یہ اتنی آسان ٹیکس اسکیم ہے کہ عام آدمی کو بھی اس میں ریٹرنز فائل کرنے چاہیئں۔

قومی خبریں سے مزید