ستمبر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس وصولی کا 100 فیصد ہدف حاصل کر لیا، مجموعی ٹیکس وصولی 1390 ارب روپے رہی، انکم ٹیکس کی مد میں 734 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع ہوا۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس 415 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 78 ارب جمع ہوئے، ستمبر کے دوران کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 116 ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہوا، ایف بی آر نے 47 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کیے۔
ستمبر کے لیے ایف بی آر کا ریونیو ہدف 1343 ارب روپے تھا، ایف بی آر کی خالص ٹیکس وصولی 1343 ارب روپے ریکارڈ ہوئی، رواں مالی سال میں ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی 3269 ارب روپے رہی، رواں مالی سال 203 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کی خالص ٹیکس وصولی 3066 ارب روپے رہی، پہلی سہ ماہی کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 3053 ارب روپے مقرر تھا، ایف بی آر نے پہلی سہ کے ٹیکس وصولی ہدف کا 100.4 فیصد حاصل کر لیا۔