فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس فائلر بننے کےلیے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی جس میں 15 روز کی توسیع کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ٹیکس دہندگان اپنے انکم ٹیکس گوشوارے 15 اکتوبر تک جمع کرواسکتے ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ستمبر میں ٹیکس وصولی کا 100 فیصد ہدف حاصل کیا گیا ہے۔ اس ماہ میں مجموعی ٹیکس وصولی ایک ہزار 390 ارب روپے رہی۔