• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب خیبر پختونخوا کی کارروائی، ایک ارب 23 کروڑ کی اراضی واگزار

پشاور(ارشد عزیز ملک ) قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں 6163کنال8مرلہ سرکاری اراضی غیرقانونی قابضین سے واگزار کرواکر صوبائی حکومت کے نام منتقل کروادی۔نیب خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق مذکورہ اراضی1970کی دہائی کے اوائل میں ایم ایل آر115کے تحت سرکاری تحویل میں لی گئی تھی، تاہم اسے صوبائی حکومت کے نام ریونیو ریکارڈ میں منتقل نہیں کیا گیا تھا۔اس کے بعد اس زمین پر قابضین نے قبضہ کررکھا تھا ۔ نیب کے لینڈ سیل نے معاملہ لینڈ کمیشن اور متعلقہ ریونیو حکام کے ساتھ اٹھایا اور کارروائی کے نتیجے میں مذکورہ اراضی قابضین سے خالی کروائی گئی۔

اہم خبریں سے مزید