ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
جاپان کے شہر نشین میں ایشین گیمز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
بارش کی وجہ سے میچ کو فی اننگز 13 اوورز تک محدود کیا گیا ہے۔
بنگلادیش کے خلاف سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم میں کپتان صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عثمان خان، صائم ایوب، حسن نواز، عبدالصمد، عرافات منہاس، احمد دانیال، محمد وسیم، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔