کراچی گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب بی آر ٹی منصوبے میں شامل پل کا زیر تعمیر اسٹرکچر کا ایک حصہ گر گیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شخص ڈیوٹی گارڈ کے فرائض انجام دے رہا تھا۔
ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، ملبے میں مزید کوئی لاش یا زخمی شخص نہیں ہے۔