ٹرمپ انتظامیہ نے امیگریشن کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد ویزے منسوخ کر دیے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق صدر ٹرمپ کے جنوری 2025ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک یہ ویزے منسوخ کیے گئے ہیں۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے بتایا ہے کہ ویزوں کی منسوخی مختلف خلاف ورزیوں کی بنیاد پر کی گئی، جن میں جرائم کا ارتکاب، امریکا یا امریکی شہریوں کے خلاف تشدد پر اکسانا، امریکی شہریوں کو دھوکا دینا، امیگریشن نظام کا غلط استعمال اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا شامل ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق امریکا میں امیگریشن کے خواہشمند افراد کی جانچ پڑتال کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے۔