• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن کیلئے بلا سود قرضے فراہم کیے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن کے لیے بلا سود قرضے فراہم کیے گئے، پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پانچ کروڑ روپے تک قرض فراہم کیا جا رہا ہے، پنک سالٹ اب میڈ ان پاکستان کے نام کے ساتھ دنیا میں بکے گا، پانچ ارب کی لاگت سے پروسیسنگ زون بنا رہے ہیں، تین سال میں مکمل کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں دوسرے ملکوں نے کوڑیوں کے بھاؤ نمک خرید کر لاکھوں ڈالر کمائے، پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن کے لیے 110 ایکڑ پر اسٹیٹ بنائی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید