پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور ارکان صوبائی اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ترجمان کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلاول بھٹو زرداری کو شہر میں جاری مختلف منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ نے اپنے محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔
رکن سندھ اسمبلی شہباز درانی نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں شکارپور کے عوامی مسائل اور ان کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے صوبے کی انتظامی صورت حال پر بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی۔
ترجمان کے مطابق رکن سندھ اسمبلی شہریار خان شر نے ملاقات کے دوران گھوٹکی کی سیاسی صورت حال پر بھی بلاول بھٹو زرداری سے تبادلہ خیال کیا۔