• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈ پریشر کی ریڈنگز میں اچانک اضافہ، طبی ماہرین نے غلطیوں کی نشاندہی کردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

طبی ماہرین نے بلڈ پریشر کی باقاعدہ جانچ کرنے والے افراد اور مریضوں کو خبردار کیا ہے کہ گھریلو یا کلینیکل چیک اپ کے دوران کی جانے والی چھوٹی چھوٹی غفلتیں بلڈ پریشر کے نتائج کو شدید متاثر کر سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر چیک کرواتے وقت بات چیت کرنا، ٹانگ پر ٹانگ چڑھا کر بیٹھنا، یا مثانہ بھرا ہونا ریڈنگز میں 10 سے 15 پوائنٹس تک کا معقول حد تک غلط اضافہ کر سکتا ہے۔

اگر بلڈ پریشر کی پٹی (Cuff) باندھتے وقت بازو کو دل کی سطح پر نہ رکھا جائے یا وہ لٹک رہا ہو تو اس سے بھی ڈیوائس پر بلڈ پریشر غیر معمولی طور پر تیز یا زیادہ ظاہر ہوتا ہے۔

بلڈ پریشر ناپنے سے کم از کم 5 منٹ پہلے پُرسکون بیٹھنا چاہیے، کیفین (چائے/کافی) یا سگریٹ نوشی کے فوراً بعد چیک اپ سے گریز کرنا چاہیے اور بیٹھتے وقت پیٹھ کو سیدھا سہارا دینا چاہیے۔

ماہرین نے واضح کیا ہے کہ غلط ریڈنگز کی بنیاد پر ڈاکٹر اکثر بلڈ پریشر کی اضافی یا تیز ادویات تجاویز کر دیتے ہیں، جس سے مریض کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک گر بھی سکتا ہے۔

طبی جریدے 'جاما انٹرنل میڈیسن' میں شائع ہونے والے نتائج ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے اپنی تازہ ترین ہدایات جاری کی ہیں۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

صحت سے مزید