• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملہ، حوثیوں کی تردید

واشنگٹن (اے ایف پی /نیوزڈیسک ) حوثی جنگجوؤں کا حومدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پرڈرون حملہ‘ایک بجلی ٹرانسفارمر عارضی ناکارہ ہواتاہم مجموعی طور پر بجلی کا ترسیلی نظام متاثر نہیں ہوا‘سعودی اتحادی افواج کاکہنا ہے کہ جازان اور خمیس مشیط میزائل اورڈرون حملوں کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ‘ دوسری جانب حوثیوں نے گرڈاسٹیشن پر حملے کی تردید کرتے ہوئے اسےبے بنیاد اورمن گھڑت قرار دیاہے جبکہ صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا اور ایران کے ہوتے ہوئے کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ایران پر حملہ کیا جائے یا ان کے ساتھ معاہدہ، جلد فیصلہ ہوگا‘ایرانی جوہری خطرہ ایک ہی رات میں ختم کردیا‘طیارہ گرانے کی کوشش میں تہران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا۔ دوسری جانب صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے کبھی گریز نہیں کیا اور آئندہ بھی بات چیت سے گریز نہیں کرے گا ۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی بڑی آٹوموبائل اور ریلوے کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیںجبکہ ایران سے تعلق پر روسی شیڈو بینکاری نیٹ ورک کو بھی نشانہ بنایاہے ‘عراقی وزیراعظم نے ملک میں موجود مسلح دھڑوں کو ہتھیار ڈالنے کیلئے آئندہ سال 30جون کی ڈیڈ لائن دے دی‘ پاسداران انقلاب نے عراق سے امریکی انخلا کو تاریخی فتح قرار دے دیا۔

اہم خبریں سے مزید