• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں لے آئے تھے، ایران جنگ سے بڑھی، وزیر خزانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں لے آئے تھے یہ ایران امریکا جنگ سے بڑھی، ملک میں سیاسی استحکام کے لیے بیٹھ کر بات کریں اور آگے بڑھیں، ایک دن معیشت کا رکنا 120 ارب کا نقصان ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہرکررہے ہیں، ایف بی آر کی طرف سے بھی خوش آئند خبریں سامنے آئی ہیں، ایف بی آر نے ستمبر کے ہدف سمیت پہلے سہ ماہی کے ٹارگٹ بھی حاصل کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشی سمت درست، پائیدار استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، اس سال کے آخر تک ہماری ریٹنگ بی پلس ہوجائے گی، نئی معیشت، اے آئی اور ویب تھری پوائنٹ او پر کام کرنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید