اسلام آباد (قاسم عباسی) کرکٹر محمد رضوان آج پوچھ گچھ کیلئے پیش ہونگے، الزامات دائرہ کار پر وضاحت مانگ لی۔ ابتدائی نوٹس میں آن لائن بیٹنگ اور جوئے کا الزام، بعد میں لاہور ہائیکورٹ میں الیکٹرانک فراڈ کا مؤقف سامنے آیا۔ تازہ نوٹس میں نہ تو بیٹنگ اور جوئے کا حوالہ دیا گیا ہے نہ ہی دفعہ 14 کا ذکر ہے، صرف پیکا کا عمومی حوالہ دیا گیا۔محمد رضوان نے تصدیق کی ہے کہ وہ آج 2 اکتوبر کو پوچھ گچھ کے لیے پیش ہوں گے، تاہم انہوں نے متعلقہ حکام سے اپنے خلاف الزامات کے دائرہ کار میں مبینہ تبدیلیوں کے بارے میں تحریری وضاحت طلب کی ہے۔ 30 ستمبر کو تحریر کیے گئے ایک رسمی خط میں، جو دی نیوز کے پاس موجود ہے، رضوان نے 29 ستمبر کو جاری کیے گئے تازہ نوٹس کی وصولی کی تصدیق کی۔