• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتیں ذمے داری محسوس کریں، مذاکرات کے حامی رہے ہیں: طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری---فائل فوٹو
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری---فائل فوٹو

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اپنی ذمے داری محسوس کرنی چاہیے اور اچھے کی امید رکھنی چاہیے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت مذاکرات کی حامی رہی ہے تاہم پی ٹی آئی خود ہی یک طرفہ طور پر مذاکرات سے الگ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عوامی سطح پر اور پارلیمان میں ہر جگہ مذاکرات کی بات کی ہے، پارلیمان میں سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے دوران حکومت کو کبھی انا یا ضد نہیں رہی۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کہا ہے کہ معاملات پارلیمان میں آ کر حل کیے جائیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتِحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ حکومت اور اپوزیشن کمیٹیوں کے وفود کی ملاقات کے حوالے سے بھی امور زیرِ بحث آئے۔

قومی خبریں سے مزید