شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پُرعزم ہیں۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کی عکاس ہیں۔
وزیرِ اعظم نے بھی واضح کیا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والے وطن کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں۔