• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کے مذاکرات میں فریقین نے اپنا اپنا مؤقف پیش کیا، بات چیت میں کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر  برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ : فائل فوٹو
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ : فائل فوٹو 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ آج کے مذاکرات میں فریقین نے اپنا اپنا مؤقف پیش کیا، بات چیت میں کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ کل دوبارہ مذاکرات ہوں گے ابھی پیشرفت سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔

خیال رہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے آج ہونے والے مذاکرات ختم ہوگئے،  وزیر داخلہ محسن نقوی اور رانا ثناء اللّٰہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا، اپوزیشن قیادت مذاکرات پر بریفنگ دینے محمود اچکزئی کے گھر پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر معاملات کی بہتری کے لیے پرُامید ہیں، انہوں نے  کہا کہ مذاکرات کل دن 2 بجے دوبارہ ہوں گے، آج بات چیت اچھے ماحول میں ہوئی، سینیٹ میں  اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ چاہتے ہیں مذاکرات کا مثبت نتیجہ نکلے۔

پی پی پی رہنما شیری رحمان نے کہا پی ٹی آئی کو غیر مشروط طور پر لانگ مارچ ختم کرنا ہوگا، کوشش ہوگی کل مذاکرات مکمل ہوں اور کسی نتیجے پر پہنچیں۔

 ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن سے باضابطہ طور پر لانگ مارچ ملتوی یا منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی بھی یقین دہانی کروائی، جس کے بعد اپوزیشن نے دیگر قائدین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید