• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان روس سے تعلقات بڑھانا چاہتا ہے، اویس لغاری

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تعلقات روس سے بڑھانا چاہتا ہے۔

وزیر توانائی اور پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے شریک چیئر نے روسی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ روس نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں پاکستان کے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہر عالمی اسٹیج پر روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر پیوٹن دونوں لیڈر حقیقی معنوں میں قریبی تعلقات چاہتے ہیں جو کہ علاقائی امن و سلامتی اور اقتصادی نمو کے لیے بھی ضروری ہے۔

قومی خبریں سے مزید