• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا حکومت کا عدم تعاون، ہر ماہ 35 کروڑ 78 لاکھ روپے کی گیس چوری

پشاور(ارشد عزیز ملک )خیبر پختونخوا حکومت کے عدم تعاون کے باعث صوبے کے جنوبی اضلاع میں مالی سال 2025-26 کے دوران 4 ارب 29 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی گیس چوری ہوئی، جبکہ گیس نقصانات کی شرح گزشتہ مالی سال 2024-25 کے مقابلے میں تقریباً 3.5 فیصد بڑھ گئی۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوبی اضلاع میں اوسطاً ہر ماہ تقریباً 35 کروڑ 78 لاکھ اور روزانہ تقریباً 1 کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کی گیس چوری ہورہی ہے۔جنوبی اضلاع کے گیس حکام کا دعویٰ ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے عدم تعاون کے باعث گیس کی چوری جاری ہے سیاسی قائدین کی سرپرستی کے باعث گیس چوری میں اضافہ ہورہا ہےکرک کے گاؤں نشپا کے قریب آج علی الصبح پائپ لائن سے مبینہ طور پر غیر قانونی کنکشن لینے کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اہم خبریں سے مزید