• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ٹو موٹر وے پر 5 ارب 41 کروڑ مالیت کی 1268 کلو منشیات پکڑ لی

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )پاکستان کسٹم نے ایم ٹو موٹر وے پر 5ارب41کروڑر وپے مالیت کی 1268کلوگرام منشیات پکڑ لی ، کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ اسلام آباد خفیہ اطلاعات پر موٹر وے اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی کو روکا، کسٹم کارروائی کے دوران 1200 کلو گرام چرس، 100 کلو گرام پوست کے بیج، ایک آتشیں اسلحہ اور نان کسٹمز پیڈگاڑی برآمد کر لی، جسے مبینہ طور پر ممنوعہ سامان کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

اہم خبریں سے مزید