• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاپان کے شہر نشین میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کے کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس موقع پر دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم

پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس، احمد دانیال، ابرار احمد ، سفیان مقیم اور سعد مسعود شامل ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم میں فائنل میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید