• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 13 دہشتگرد گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 13 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پاکپتن سے بھارتی ایجنسی راء سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد واجد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں عثمان، نعیم، عبدالمنان، واجد، اسامہ، حسن اور بابر بھی شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے گئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 13 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید