• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر کو بغیر لائسنس میڈیکل اسٹور چلانے کی اجازت نہیں: وفاقی آئینی عدالت

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ڈرگ انسپکٹر کی قانونی کارروائی بحال کر دی۔

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختون خوا حکومت کی اپیل منظور کر لی اور فیصلے میں کہا ہے کہ محض شوکاز نوٹس کے مرحلے پر ہائی کورٹ کی مداخلت قبل از وقت تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ڈاکٹر کو بغیر لائسنس میڈیکل اسٹور چلانے کی اجازت نہیں، ڈاکٹر کی پیشہ ورانہ رجسٹریشن ادویات کی تجارتی فروخت کے لائسنس کا متبادل نہیں۔

وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ڈاکٹر اپنے مریضوں کو تجویز کردہ دوا دے سکتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ادویات اپنے مریضوں کو دی گئیں یا تجارتی فروخت ہوئی، متعلقہ حکام شواہد پر فیصلہ کریں، ڈاکٹروں کو قصور وار قرار نہیں دیا، شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا حق برقرار ہے۔

صحت سے مزید