وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میں سب سے پہلے سہیل آفریدی کے اعلان پر بات ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما مذاکرات کررہے ہیں اور اعلانات بھی کررہے ہیں، کل کے مذاکرات میں دہشتگردی سے متعلق ایجنڈا بھی ڈسکس ہوا تھا۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اندر کوئی بات اور باہر کوئی اور بات کرتے ہیں، اس رویے کے ساتھ مذاکرات کی حیثیت برائے نام رہ جاتی ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مذاکرات کے اختتام تک ایسا بیان نہیں آنا چاہیے تھا، اشتعال انگیزی اور مذاکرات ایک ساتھ کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں؟