• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: لطیف آباد میں کتے کے کاٹنے سے 4 سالہ بچہ انتقال کر گیا

 
علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں کتے کے کاٹنے سے 4 سالہ بچہ انتقال کر گیا۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دو ماہ میں کتوں کے کاٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق لطیف آباد میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جہاں کتے کے کاٹنے سے اب تک تین اموات ہوچکی ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال حیدر آباد میں کتوں کے کاٹنے کے ایک ہزار 805 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ رواں سال یہ تعداد 2 ہزار 944 تک پہنچ گئی، جو 63 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اینٹی ریبیز ویکسین کے آٹھ مراکز میں سے پانچ میں آر آئی جی ویکسین کا اسٹاک ختم ہوچکا ہے، جس کے لیے حکام کو آگاہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید