کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے صحت مصطفی کمال نے سندھ میں ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔وزارت صحت نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کی تحقیقات کے لیےصدر پی ایم ڈی سی کو خط لکھ دیا ہے، جس میں سینٹر وائز امیدواروں کی تعداد، نمبرز، پاس ریٹ اور ہائی اسکورز کا تجزیہ کرنے کا کہا گیا ہے۔وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ مراکز کے نتائج میں غیر معمولی یا نمایاں فرق کی بھی جانچ کی جائے۔