حب (ابراہیم کمبوہ) وندر پل کے قریب مسافر کوچ اور دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے بعد لگنے والی آگ نے دو افراد کی جان لے لی، جبکہ مسافر کوچ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ حادثے میں مبینہ طور پر ایرانی پیٹرول کی موجودگی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔