• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مبینہ زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون باکو روانہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون ڈیانا نجی پرواز کے ذریعے باکو روانہ ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیانا کے ساتھ 2 خواتین سمیت 3 پولیس افسران بھی ہیں۔

گزشتہ روز ڈیانا جہاز میں بیٹھنے کے بعد نیچے اتر آئی تھی اور واپس اپنے ملک جانے سے انکار کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے بتایا تھا کہ غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے غیر ملکی خاتون کو نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

قومی خبریں سے مزید