• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدقسمتی سے وزیراعلیٰ کے پی نے مذاکرات سبوتاژ کرنیکی کوشش کی: محسن نقوی

— تصویر، اسکرین گریب
— تصویر، اسکرین گریب

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے وزیراعلیٰ کے پی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اپوزیشن کے وفد نے بہت شاندار طریقے سے مذاکرات کیے اور مذاکرات میں جو زیادہ سے زیادہ چیزیں ہم حاصل کر سکتے تھے اور جو وہ حاصل کر سکتے تھے وہ طے ہو گئی تھیں اور معاہدہ بھی تیار ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ تیار ہو گیا تھا جس کی کاپی لے کر صدر صاحب کے پاس گیا، میں نے درخواست کی تھی کہ کے پی حکومت کو لازمی مذاکرات میں شامل کر لیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست نہیں کی تھی، پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کا ضرور کہا تھا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم نے انہیں کہا کہ اگر فیصلے سہیل آفریدی نے کرنے تھے تو وہ خود مذاکرات میں آ جاتے، سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ کے پی حکومت مذاکرات کو ویٹو کردے گی تو ہم مذاکرات ہی نہ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے کیلئے اکٹھے ہونے والوں کا مکمل ٹرائل کیا جائے گا، ہم نے واضح کردیا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ میں اپنے بیان پر آج بھی قائم ہوں، صدر اور وزیراعظم کو ہر چیز سے آگاہ کر رہا ہوں، صدر اور وزیراعظم نے مذاکرات سے متعلق کہا تھا کہ مذاکرات کامیاب کریں، یہ صورتحال جس طرف بھی جائے گی صدر اور وزیراعظم کو آگاہ کر رہے ہیں، وہ دونوں بڑے ہیں اور وہی فیصلہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید