ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرے گا۔
ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس نے اس فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج ایرانی ساحل سے 1000 کلومیٹر تک کے فاصلے پر موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ جنگ کے دوران اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور ایران اس سمت میں پیش رفت کرچکا ہے۔